ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اجیت پوار کی ’گھر واپسی‘ پر آیا شرد پوار کے پوتے روہت کا بیان، کہا ہمارا خاندان متحد ہے

اجیت پوار کی ’گھر واپسی‘ پر آیا شرد پوار کے پوتے روہت کا بیان، کہا ہمارا خاندان متحد ہے

Wed, 27 Nov 2019 22:32:24    S.O. News Service

ممبئی،27/نومبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) این سی پی ممبر اسمبلی روہت پوار نے بدھ کو کہا کہ انہیں یقین تھا کہ ان کے چچا اجیت پوار پارٹی میں واپس آئیں گے اور انہیں خوشی ہے کہ اجیت پوار نے پارٹی سربراہ شرد پوار سے ملاقات کی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پوار خاندان متحد ہے اور ہمیشہ رہے گا۔اجیت پوار نے منگل دیر رات اپنے چچا اور این سی پی کے سینئر لیڈر شرد پوار سے ملاقات کی تھی۔اجیت کے مہاراشٹر میں حکومت بنانے کے لئے بی جے پی سے ہاتھ ملانے اور پھر استعفی دینے کے بعد یہ شرد پوار سے پہلی ملاقات تھی۔شرد پوار کے بڑے بھائی اپاساحب پوار کے پوتے روہت پوار نے کہاکہ میں یقین نہیں کر پایا کہ یہ کیسے ہوا۔ایک کارکن کے طور پر مجھے اس کی وسیع معلومات نہیں ہے۔خاندان کے رکن کے طور پر کچھ کشمکش تھی، میں سمجھ نہیں سکا کہ کیا ہو رہا ہے۔ان سے پوچھا گیا تھا کہ بی جے پی کے ساتھ ہاتھ ملانے کے بعد اجیت پوار کے نائب وزیر اعلی کے عہدے کا حلف لینے پر انہیں کیسا لگا تھا۔روہت پوار نے کہاکہ ہمیں ان کی واپسی کا مکمل یقین تھا۔ہم دادا کو بہت اچھی طرح جانتے ہیں۔اجیت پوار کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ بہت قابل لیڈر ہیں اور شیوسینا-این سی پی کانگریس ’مہاراشٹر وکاس اگھاڑی‘ کے لئے اہم ہے جوریاست میں حکومت بنائے گی۔انہوں نے کہاکہ اس لیے مجھے لگا کہ خاندان کے رکن اور این سی پی کے کارکن کے طور پر جب دادا کل صاحب (شرد پوار) سے ملے تو مجھے خوشی ہوئی۔


Share: